تلنگانہ

امیت شاہ کی عادل آباد میں ریالی اور حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘ منگل 10 اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ عادل آباد میں ایک جلسہ عام سے اور حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ‘ منگل 10 اکتوبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے جہاں وہ عادل آباد میں ایک جلسہ عام سے اور حیدرآباد میں دانشوروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
سی اے اے ریمارکس پر ہندو مہاجرین کا کجریوال کی قیام گاہ کے باہر احتجاج (ویڈیو)
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
نشستوں کی تقسیم پرمعاہدہ۔ ٹی ڈی پی کو این ڈی اے میں شامل ہونے بی جے پی کی دعوت
امیت شاہ کے دورۂ تلنگانہ کو قطعیت۔مرکزی وزیر داخلہ کی کل آمد

امیت شاہ‘ عادل آباد میں ایک بجے دن ریالی سے خطاب کریں گے اور وہ‘ شام میں حیدرآباد میں دانشوروں کے کنونشن میں شرکت کریں گے۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری جی پرمیندر ریڈی نے اپنے ایک اعلامیہ میں جو کل رات جاری کیاگیاتھا یہ بات کہی۔ بی جے پی کو امید ہے کہ شاہ کے دورہ سے تلنگانہ میں پارٹی کو نئی طاقت ملے گی۔

اس ریاست میں 30نومبر کو رائے دہی ہوگی۔ قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے رواں ماہ محبوب نگر اور نظام آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد ریالیوں سے خطاب کیاتھا۔