رائے پور میں ایر انڈیا طیارہ سے پرندہ ٹکراگیا: پرواز منسوخ

179 مسافرین کے ساتھ پرواز اے آئی سی 469 چھتیس گڑھ کے دارالحکومت سے ٹیک آف کررہی تھی کہ صبح 10:05 بجے پرندہ ٹکراگیا۔ اُڑان منسوخ کردی گئی۔

رائے پور: ایرانڈیا کے دہلی جانے والے طیارہ کو منگل کے دن ٹیک آف ترک کردینا پڑا کیونکہ رائے پور کے سوامی ویویکانند ایرپورٹ سے اُڑان بھرنے کے دوران رن وے پر ایک پرندہ اس سے ٹکراگیا۔

179  مسافرین کے ساتھ پرواز اے آئی سی 469  چھتیس گڑھ کے دارالحکومت سے ٹیک آف کررہی تھی کہ صبح 10:05 بجے پرندہ ٹکراگیا۔ اُڑان منسوخ کردی گئی۔ رائے پور ایرپورٹ کے ڈائرکٹر راکیش رنجن سہائے نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی۔

مسافرین کو دوسرے طیارہ میں سوار کرادیا گیا۔ رن وے کی جانچ کی گئی تو وہاں پرندہ کی باقیات پائی گئیں۔ایرانڈیا کے انجینئرس نے طیارہ کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں کے بموجب بعض اوقات پرندہ ٹکرانے سے طیارہ کو بڑا نقصان پہنچتا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.