حیدرآباد

سید عظمت اللہ حسینی نے صدر نشین وقف بورڈ کا جائزہ حاصل کرلیا

عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ ان پر ملت اور قوم کی خدمت کی بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ ارکان بورڈ کے تعاون سے وقف اثاثوں کا تحفظ کرنے کے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وقف املاک اور بورڈ کے اثاثہ جات کے مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

 حیدرآباد: کانگریسی قائد سید عظمت اللہ حسینی نے آج صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ ان کے ہمراہ کانگریسی رکن اسمبلی این راجندر ریڈی‘ سی ای او وقف بورڈ خواجہ معین الدین اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں سید عظمت اللہ حسینی نے اخباری نمائندوں سے کہاکہ چند یوم قبل وقف بورڈ کے اجلاس میں ارکان نے انہیں سے متفقہ طورپر صدرنشین وقف بورڈ منتخب کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
کے ٹی آر کو مانیکم ٹیگور کی ہتک عزت نوٹس
لداخ میں 2 ہزار مربع کیلومیٹر رقبہ پر چین کا ہنوز قبضہ: جئے رام رمیش
سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کی اہلیہ کے نام وارنٹ

 آج انہوں نے کہا کہ ان پر ملت اور قوم کی خدمت کی بھاری ذمہ داری عائد کی گئی ہے وہ ارکان بورڈ کے تعاون سے وقف اثاثوں کا تحفظ کرنے کے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وقف املاک اور بورڈ کے اثاثہ جات کے مقدمات عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

مشہور قانون دانوں کی خدمات حاصل کرتے ہوئے وہ‘ وقف مقدمات کی کامیابی کے لئے ممکنہ سعی انجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقف بورڈ کی آمدنی میں اضافہ پر بھی توجہ دیں گے۔ اس سے ہونے والی آمدنی کو غریبوں کی بہبود پر خرچ کریں گے۔ سابق حکومتوں نے جو اچھے کام شروع کئے تھے‘ وہ ان کاموں کو جاری رکھیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ انتخابات سے قبل جاری اقلیتی ڈیکلریشن پر عمل آوری کا بھی وہ جائزہ لیں گے۔ نئے صدر نشین نے کہاکہ سابق بی آر ایس حکومت نے وقف بورڈ کے ریکارڈ کے روم کو مقفل کردیا تھا‘ وہ اس روم کو کھولنے کے لئے حکومت سے اجازت حاصل کرچکے ہیں۔

 کلکٹر سے اس ریکارڈ روم کی کنجی حاصل کریں گے۔ انہوں نے اس عہدہ پر فائز کرنے پر کانگریس کے ہائی کمان سونیا گاندھی‘ راہول گاندھی‘ کھرگے اور چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔