سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار بیل گاڑیوں پر اسمبلی پہنچے

حکمراں جماعت‘ نئے چیف منسٹر بسواراج بومئی کی قیادت میں میسور سٹی کارپوریشن میں حصول اقتدار اور بیلگاوی سٹی کارپوریشن کے الیکشن میں پہلی مرتبہ شاندار کامیاب حاصل کرکے خوشی سے سرشار ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کے کئی اہم قائدین ایندھن،ایل جی پی سلنڈرا ور روز مرہ کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کو روکنے میں بی جے پی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاج کرنے آج بیل گاڑیوں پر ودھان سودھا (اسمبلی) پہنچے۔

اس کے ذریعہ اسمبلی اجلاس کے پہلے دن حکمراں بی جے پی کے حوصلے پست کرنے کی حکمت عملی ہے۔

حکمراں جماعت‘ نئے چیف منسٹر بسواراج بومئی کی قیادت میں میسور سٹی کارپوریشن میں حصول اقتدار اور بیلگاوی سٹی کارپوریشن کے الیکشن میں پہلی مرتبہ شاندار کامیاب حاصل کرکے خوشی سے سرشار ہے۔

تاہم کانگریس کا بیل گاڑیوں پر احتجاج اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی دن حکمراں بی جے پی کو شرمندہ کرے گا۔

قبل ازیں کے پی سی سی صدر نے کہا کہ تھا کہ میں صبح 9بجے بیل گاڑی پر اپنے گھر سے ودھان سودھا کے لیے روانہ  ہوں گا۔

سدارامیا اپنی رہائش گاہ سے صبح 9:30بجے روانہ ہوں گے اور وہ بھی بیل گاڑی پر آئیں گے۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کم نہیں کررہی ہے۔

ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کے باوجود حکومت ہٹ دھرمی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ پیر کو مصروف اوقات میں بھاری ٹریفک نقل و حرکت کی وجہ سے صرف میں اور سدارامیا بیل گاڑیوں سے روانہ ہو کر ودھان سودھا پر احتجا ج کریں گے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.