سدھو کو چیف منسٹر بننے نہیں دوں گا: کپتان امریندر سنگھ

پرینکا اور راہول میرے بچوں جیسے ہیں۔ کپتان امریندر سنگھ نے کہا کہ گاندھی خاندان کے بچے ”ناتجربہ کار“ ہیں اور ان کے مشیر انہیں گمراہ کررہے ہیں۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ انہوں نے اپنے سیاسی آپشن کھلے رکھے ہیں۔

چندی گڑھ: کپتان امریندر سنگھ نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ وہ نوجوت سنگھ سدھو کے چیف منسٹر پنجاب بننے کی پرزور مخالفت کریں گے۔ وہ ایسے ”خطرناک آدمی“ سے ملک کو بچانے کے لئے کوئی بھی قربانی دینے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2022 کے اسمبلی الیکشن میں سدھو کی شکست یقینی بنانے کے لئے وہ ایک طاقتور امیدوار میدان میں اتاریں گے۔

سابق چیف منسٹر پنجاب نے سلسلہ وار میڈیا انٹرویوز میں کہا کہ وہ (سدھو) ریاست کے لئے خطرناک ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے مستعفی ہونے کی پیشکش پارٹی صدر سونیا گاندھی کو 3ہفتے قبل کردی تھی لیکن سونیا جی نے ان سے کہا تھا کہ وہ چیف منسٹر بنے رہیں۔

پرینکا اور راہول میرے بچوں جیسے ہیں۔  کپتان امریندر سنگھ نے کہا کہ گاندھی خاندان کے بچے ”ناتجربہ کار“ ہیں اور ان کے مشیر انہیں گمراہ کررہے ہیں۔ سابق چیف منسٹر نے کہا کہ انہوں نے اپنے سیاسی آپشن کھلے رکھے ہیں۔

 وہ مستقبل کا لائحہ عمل طئے کرنے سے قبل دوستوں سے صلاح و مشورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ کہا کہ آپ 40 سال کے بوڑھے اور 80 سال کے جوان ہوسکتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے واضح کردیا کہ وہ اپنی بڑھتی عمر کو راہ میں رکاوٹ نہیں مانتے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.