سرینگر میں عسکریت پسند حملہ‘ سب انسپکٹر ہلاک

پربیشنری سب انسپکٹر ارشد احمد، پولیس اسٹیشن خانیار میں تعینات تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عسکریت پسند، خانیار کے بازار میں پولیس عہدیدار کو پیچھے سے گولی مار رہا ہے۔

سرینگر: شہر کے خانیار علاقہ میں ایک عسکریت پسند نے ایک پولیس عہدیدار کو قریب سے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

زخمی عہدیدار کو ایس کے آئی ایم ایس (ثورہ) لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ دوپہر لگ بھگ 1:35بجے پیش آیا۔

پربیشنری سب انسپکٹر ارشد احمد‘ پولیس اسٹیشن خانیار میں تعینات تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہیہ کہ ایک عسکریت پسند‘ خانیار کے بازار میں پولیس عہدیدار کو پیچھے سے گولی مار رہا ہے۔

 اس نے کم از کم 2مرتبہ فائر کیا۔اسی دوران راجوری میں انکاؤنٹرمیں ایک نامعلوم عسکریت پسند مارا گیا۔

آئی اے این ایس کے بموجب  جموں وکشمیر پولیس کا ایک سب انسپکٹر اتوار کے دن سرینگر شہر میں دہشت گرد حملہ میں شدید زخمی ہوگیا۔

 پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے خانیار پولیس اسٹیشن کے نزدیک ایک پولیس ناکہ پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں ایس آئی ارشد احمد زخمی ہوا۔ اسے علاج کیلئے دواخانہ لے جایا گیا۔

علاقہ کو گھیر لیا گیا اور دہشت گردوں کو پکڑنے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ ایس ایم ایچ ایس ہاسپٹل سرینگر کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ سب انسپکٹر‘ شدید زخمی ہوا ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی۔ آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.