سینئر کانگریس قائد آسکر فرنانڈیز چل بسے

فرنانڈیز‘ راہول گاندھی‘ سونیا گاندھی کے قریبی لوگوں میں شامل تھے۔ وہ راجیو گاندھی کے پارلیمانی سکریٹری رہے۔ منموہن سنگھ کی کابینہ میں وہ وزیر ٹرنسپورٹ و لیبر تھے۔ وہ رکن راجیہ سبھا بھی رہے۔

منگلورو: سینئر کانگریس قائد‘ سابق مرکزی وزیر اور گاندھی خاندان کے قریبی مددگار آسکر فرنانڈیز نے پیر کے دن منگلورو (کرناٹک) میں آخری سانس لی۔وہ 80 برس کے تھے۔

 وہ حادثی طورپر گرنے سے زخمی ہونے کے بعد سے ینی پویا ہاسپٹل کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھے۔ پسماندگان میں بیوہ بلازم فرنانڈیز اور 2 بچے شامل ہیں۔

ان کی پیدائش 27  مارچ 1941 کو ہوئی تھی۔ سیاست میں آنے سے قبل انہوں نے کچھ عرصہ ایل آئی سی (لائف انشورنش کارپوریشن آف انڈیا) میں کام کیا تھا۔

وہ راہول گاندھی‘ سونیا گاندھی کے قریبی لوگوں میں شامل تھے۔ وہ راجیو گاندھی کے پارلیمانی سکریٹری رہے۔ منموہن سنگھ کی کابینہ میں وہ وزیر ٹرنسپورٹ و لیبر تھے۔ وہ رکن راجیہ سبھا بھی رہے۔

آسکر فرنانڈیز نے 2004 تا 2009 مختلف مرکزی وزارتیں سنبھالی تھیں۔ پی ٹی آئی کے بموجب آسکر فرنانڈیز پیر کی دوپہر چل بسے۔ ورزش کے دوران وہ اپنے بنگلہ میں گرپڑے تھے اور جولائی میں انہیں دواخانہ میں شریک کرایا گیا تھا۔

 ڈاکٹروں نے اندرونی زخم پائے جانے پر سرجر کی تھی۔ ان کا سیاسی کیرئیر 50 سال پر محیط تھا۔ انہوں نے لوک سبھا میں کرناٹک کے حلقہ اڈپی کی نمائندگی 5 میعاد کے لئے کی تھی۔ وزیراعظم نریندر مودی اور راہول گاندھی نے سینئر کانگریس قائد کے گزرجانے پر اظہارِ تعزیت کیا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.