کھیل
ٹرینڈنگ

رشمیکا ، کٹرینہ کے بعد اب سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گل کی جعلی تصویر وائرل

میڈیا صارفین کو یہ لگا کہ ان دونوں نے اس تصویر کے ذریعے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ تصویر جعلی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارائیں رشمیکا مندانا اور کٹرینہ کیف کے بعد اب سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر اور ہندوستانی کرکٹر شبمن گِل کی بھی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
کپتان روہت شرما، شبمن گِل پر چیخ پڑے، ویڈیو وائرل
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
ماں بیٹی اور بیٹا لاپتا
بعنوان”بیٹی اور والدین کے رشتہ کی اہمیت“ پر سمینار و تقریری مقابلہ

گزشتہ کچھ دنوں سے ہندوستانی اسٹارز آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہورہے ہیں، جن میں سب سے پہلے ٹامل فلموں کی خوبصورت اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

رشمیکا مندانا کی ویڈیو وائرل ہونے کے دو روز بعد ہی بالی ووڈ کوئین کٹرینہ کیف کی بھی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے تیار کردہ نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آئی۔

سارہ ٹنڈولکر اور شبمن گِل کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کو یہ لگا کہ ان دونوں نے اس تصویر کے ذریعے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ تصویر جعلی ہے جوکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

صارفین نے وائرل تصویر کی حقیقت سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ سارہ ٹنڈولکر نے یہ تصویر اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کے ساتھ بنوائی تھی۔

دوسری جانب ہندوستانی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو 3 سال جیل اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے جبکہ ڈی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 66 کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔