شارہ رخ خان کا بیٹا آرین خان این سی بی حراست میں

آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیداروں کی جانب سے حراست میں لینے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر اس خبر نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔  

حیدرآباد: ممبئی کے ساحل سے دور ایک کروز شپ پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دھاوے کے بعد یہ اطلاعات گشت کرنے لگیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے فرزند کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو سے جب ربط پیدا کیا گیا تو ایک اعلی عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ شاہ رخ خان کے فرزند آرین خان کو حراست میں لیا گیا ہے اور کروز شپ سے ڈرگس کی ضبطی کے پس منظر میں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے عہدیداروں کی جانب سے حراست میں لینے کی اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر اس خبر نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔  

دوسری طرف این سی بی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آرین خان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ تاہم ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈرگس رکھنے کے الزام میں یا پھر ایسے کسی کام میں ملوث ہونے کے بارے میں آرین سے پوچھ تاچھ نہیں ہورہی ہے۔ اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ بالی ووڈ کے ایک اور بڑے اداکار کے بیٹے کو اسی معاملہ میں این سی بی نے حراست میں لے رکھا ہے تاہم اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ این سی بی کے عہدیداروں نے آرین خان کے فون کی جانچ کی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا آرین، اپنے پاس ڈرگس رکھنے یا انہیں استعمال کرنے میں ملوث تو نہیں ہے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.