آشیش مشرا کو ڈینگو بخار

چیف میڈیکل آفیسر لکھیم پور کھیری شیلیندر بھٹناگر اور ان کی ٹیم نے آشیش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اتوار کے دن اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آشیش مشرا کے ہفتہ کی رات لئے گئے سیمپل ڈینگو پازیٹیو پائے گئے۔ ان کا شوگر لیول بھی ٹھیک نہیں۔

لکھیم پور کھیری: ) مرکزی وزیر اجئے کمار مشرا کے لڑکے آشیش مشرا کو جو لکھیم پور کھیری تشدد کے سلسلہ میں ان دونوں جیل میں ہے ڈینگو ہوا ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

آشیش مشرا کو جسے پولیس ریمانڈ میں لیا گیا تھا ہفتہ کی شام ضلع جیل ہاسپٹل واپس بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ارون کمار سنگھ نے یہ بات بتائی۔

چیف میڈیکل آفیسر لکھیم پور کھیری شیلیندر بھٹناگر اور ان کی ٹیم نے آشیش کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اتوار کے دن اخباری نمائندوں کو بتایا کہ آشیش مشرا کے ہفتہ کی رات لئے گئے سیمپل ڈینگو پازیٹیو پائے گئے۔ ان کا شوگر لیول بھی ٹھیک نہیں۔

ای سی جی میں بھی بعض تبدیلیاں پائی گئی ہیں۔ ضلع ہاسپٹل میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج ضروری ہے۔13اکتوبر کو کسانوں کے احتجاج کے دوران اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں تشدد میں 8افراد بشمول 4کسان ہلاک ہوئے تھے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.