اتراکھنڈ میں شدید بارش، مہلوکین کی تعداد 52 ہوگئی

اترپردیش، سکھم اور شمالی بنگال کے علاقہ میں بھی طوفانی بارش ہوئی جس کے باعث زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے۔

نئی دہلی: بارش سے متاثرہ اتراکھنڈ میں مزید 6 نعشیں برآمد ہوئیں اس طرح اس ہمالیائی ریاست میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 52 تک پہنچ گئی۔

اترپردیش، سکھم اور شمالی بنگال کے علاقہ میں بھی طوفانی بارش ہوئی جس کے باعث زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے اور اس کے نتیجہ میں گینگٹوک کو مابقی ملک سے مربوط کرنے والی اصل سڑک قومی شاہراہ 10 کو بند کردیا گیا۔

اترپردیش کے اضلاع بریلی کو پیلی بھیت میں گذشتہ دو روز کے دوران شدید بارش کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور سینکڑوں افرد پانی سے محصور ہوگئے۔

چیف منسٹر پشکرسنگھ دھرنی نے کماؤ میں بارش سے متاثرہ اضلاع ادھن سنگھ نگر و چمپاوت کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سڑک کے راستہ کے ذریعہ سفر کیا کیونکہ ان کا ہیلی کاپٹر فنی وجوہات کی بنا پر ہلدوانی سے پرواز نہیں کرسکا۔

متعلقہ
ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.