تلنگانہ

تلنگانہ میں سب سے زیادہ بدعنوان حکومت:مایاوتی

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آر ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں پچھڑے طبقات کو دبایا جارہا ہے۔

حیدرآباد: بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے تلنگانہ کی حکمراں جماعت بی آر ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ریاست میں پچھڑے طبقات کو دبایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی آر ایس سے مفاہمت، بات چیت کو مایاوتی کی منظوری
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں سب سے زیادہ بدعنوان حکومت ہے جس کو عوامی مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رشوت خور حکومت کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے گزشتہ شب سوریہ پیٹ ضلع میں بی ایس پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ امبیڈکر اور کانشی رام کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کریں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اترپردیش کی طرح تلنگانہ میں بھی بی ایس پی کی تائید کی جائے۔انہوں نے کہا کہ بعض جماعتوں نے انتخابی منشور کا اعلان تو کیا لیکن اس پر عمل نہیں کیا۔

یہ کہتے ہوئے کہ جنوبی ہند میں بی ایس پی کی توسیع کی کوششیں کی جارہی ہیں‘انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ عوام ان انتخابات میں انوکھافیصلہ دیں گے۔انہوں نے کانگریس کی پیشرو حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کی حکومت نے نہیں بلکہ جدوجہد اور بی ایس پی کی سخت کوششوں کے نتیجہ میں اوبی سی طبقہ کو ریزرویشن حاصل ہوا۔

انہو ں نے س یقین کا بھی اظہار کیا کہ ان انتخابات میں بی ایس پی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی ہمیشہ دلتوں کے ساتھ ساتھ قبائلیوں کو بھی اہمیت دیتی ہے۔

بی ایس پی‘ ایس سی‘ایس ٹی اور اوبی سی سے انصاف کو یقینی بنائے گی جن کو اسمبلی کے ٹکٹ دیئے گئے۔مایاوتی نے سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ پارلیمانی انتخابات میں ریزرویشن کی بنیاد پر خواتین کے لئے 33فیصد نشستیں مختص کی جائیں۔