اجئے مشرا کی عدم گرفتاری پر احتجاج‘ راکیش ٹکیت کا انتباہ

راکیش ٹکیت نے کہاکہ وزیر کو مستعفی ہوجانا چاہئے اور اسے گرفتار کرلینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 15 اکتوبر کو اضلاع میں پتلے جلائے جائیں گے۔ مقامات کا اعلان بعدازاں ہوگا۔

لکھیم پور کھیری: بھارتیہ کسان یونین قائد راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے مشرا تینی کو برطرف اور گرفتار نہ کیا گیا تو کسان بڑا احتجاج شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اور اس کے لڑکے کو آگرہ میں علیحدہ کوٹھریوں میں رکھا جائے۔

 انہیں لکھیم پور جیل میں نہ رکھا جائے کیونکہ ان دونوں پر قتل کا الزام ہے۔ وزیر کو مستعفی ہوجانا چاہئے اور اسے گرفتار کرلینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 15  اکتوبر کو اضلاع میں پتلے جلائے جائیں گے۔ مقامات کا اعلان بعدازاں ہوگا۔ انہوں نے مرکزی وزیر کے لڑکے آشیش مشرا کی گرفتاری کو ”ریڈ کارپٹ اریسٹ“ قراردیا جو کسانوں کو قبول نہیں۔

اسی دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے کسانوں کے انتم ارداس میں شرکت کی۔ وہ لکھیم پور کھیری پہنچ گئیں۔ جہاں موضع تکونیہ میں 3  اکتوبر کو مرکزی وزیر کے لڑکے کی ایس یو وی تلے روندے جانے والے کسانوں کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.