یوروپ
ٹرینڈنگ

غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنکھ سے آنسو نکل جاتے ہیں: ولادیمیر پوٹن

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہے

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے بیان میں کہا کہ  پتھر دل والے لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں۔ غزہ میں خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھ کرآنسو آ جاتے ہیں اور رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں پر معافی مانگ مانگتا ہوں: اسرائیلی صدر
شادی کی پرائیوٹ تصویریں سوشل میڈیا پروائرل، شاہین شاہ آفریدی نے ظاہر کی ناراضگی
میں دھونی بننے کیلئے تیار ہوں: ہاردک پانڈیا
ناٹو کو یوکرین میں فوجی تعیناتی کے خلاف روسی صدر کا انتباہ
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری بمباری فوری طور پر نہ روکی گئی تو اشتعال انگیزی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے اس پر چنگاری لگانا بہت آسان ہے۔ اگر کسی کو غزہ کے واقعات کا احساس نہیں ہوتا تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔

 اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ برائی کی جڑ کہاں ہے اور اس برائی نے کیسے جنم لیا۔ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 9 ہزار 300 فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔