اسد اویسی‘سماج وادی پارٹی ایجنٹ: یوگی آدتیہ ناتھ

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ میں ”چچا جان“(اویسی) اور ”ابا جان“ (ملائم) کے ماننے والوں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اچھی طرح سن لیں کہ اگر تم نے ریاست میں جذبات بھڑکاتے ہوئے ماحول بگاڑا تو حکومت کو پتہ ہے کہ اس سے سختی کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔

کانپور(اترپردیش): چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کے دن آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کو سماج وادی پارٹی کا ”ایجنٹ“ قراردیا۔ انہوں نے اویسی پر ریاست میں فسادات بھڑکانے کا الزام عائد کیا اور خبردار کیا کہ اے آئی ایم آئی ایم قائد نے گڑبڑ پیدا کرنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ کانپور میں بوتھ پریسیڈنٹس کانفرنس سے خطاب میں یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پہلے ریاست میں ہر تیسرے یا چوتھے دن فسادات ہوتے تھے لیکن اب اترپردیش کی شناخت فسادات سے پاک ریاست کے طورپر ہونے لگی ہے۔

اس موقع پر میں ”چچا جان“(اویسی) اور ”ابا جان“ (ملائم) کے ماننے والوں سے کہنا چاہوں گا کہ وہ اچھی طرح سن لیں کہ اگر تم نے ریاست میں جذبات بھڑکاتے ہوئے ماحول بگاڑا تو حکومت کو پتہ ہے کہ اس سے سختی کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد اویسی‘ سماج وادی پارٹی کا ایجنٹ بنتے ہوئے لوگوں کو اکسارہے ہیں۔ انہیں ذہن میں رکھ لینا چاہئے کہ اب حکومت فسادات کی تائید نہیں کرتی بلکہ وہ مافیا پر بلڈوزر چلادیتی ہے۔

 قبل ازیں اسدالدین اویسی نے مطالبہ کیا تھا کہ مرکز کی مودی حکومت سی اے اے اور این پی آر واپس لے جیسا کہ اس نے زرعی قوانین واپس لئے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت اگر این پی آر اور سی اے اے لاتی ہے تو ہم ایک اور نیا ”شاہین باغ“ بنائیں گے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.