اضلاع کے اصل نام بحال کردوں گا: اکھلیش یادو

انہوں نے پیر کے دن لکھنو میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے ناموں کا پینٹ سوکھنے سے قبل ہم اقتدار میں واپس آجائیں گے اور اصل نام بحال کردیں گے۔

لکھنو: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی کے برسراقتدار آنے پر وہ مختلف اضلاع کے نام پھر سے بدل دیں گے یعنی سابقہ نام بحال کردیں گے۔

انہوں نے پیر کے دن لکھنو میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نئے ناموں کا پینٹ سوکھنے سے قبل ہم اقتدار میں واپس آجائیں گے اور اصل نام بحال کردیں گے۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے دن کہا تھا کہ اعظم گڑھ کا نام جو اکھلیش یادو کا پارلمانی حلقہ ہے‘ بدل کر آریم گڑھ کیا جاسکتا ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے اترپردیش کو تباہ کردیا۔وہ اب وہ کررہی ہے جو ہم نے 5 سال قبل کیا تھا۔

وہ کووِڈ وباء کی انتہا کے دوران اعظم گڑھ کو آکسیجن پلانٹ تک نہ دے سکی۔ بی جے پی اب اترپردیش کو کیا ترقی دے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وباء کے دوران ان کی پارٹی نے مائیگرنٹ ورکرس کی مدد کی تھی لیکن بی جے پی حکومت صرف ان پراجکٹس کا افتتاح کررہی ہے جو سماج وادی پارٹی دورِ حکومت میں شروع ہوئے تھے۔

اکھلیش یادو نے دعویٰ ک کہ پروانچل ایکسپریس وے کی کوالٹی ناقص ہے۔ ایکسپریس وے کی کوئی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں لیکن حکومت کو اس کے افتتاح کی جلدی ہے۔ اکھلیش یادو نے وعدہ کیا کہ وہ برسراقتدار آنے پر ایکسپریس وے کے بازو منڈیاں بنائیں گے تاکہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

انہوں نے غازی پور ضلع انتظامیہ پر تنقید کی جس نے ایکسپریس وے پر یاترا نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ اکھلیش نے کہا کہ میرے خیال میں وہ ہمیں ہماری اپنی ایکسپریس وے پر یاترا نکالنے کی اجازت دیں گے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.