”افطار پارٹیاں کرانے والے اب مندروں کو آرہے ہیں“

موریا نے یہ بیان چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ ”اباجان“ ریمارکس کے چند دن بعد دیا ہے اور بظاہر ان کا مقصد بھی سماج وادی پارٹی اور مسلم طبقہ کو نشانہ بنانا ہے۔

ہردوئی:  سماج وادی پارٹی پر نشانہ سادھتے ہوئے اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشوپرساد موریا نے آج کہا کہ جو لوگ اپنی حکومت کے دوران افطار پارٹیاں کرایا کرتے تھے اب وہ مندروں کو آرہے ہیں۔

موریا نے یہ بیان چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے متنازعہ ”اباجان“ ریمارکس کے چند دن بعد دیا ہے اور بظاہر ان کا مقصد بھی سماج وادی پارٹی اور مسلم طبقہ کو نشانہ بنانا ہے۔

اکھلیش یادو اور ان کی سماج وادی پارٹی پر تازہ حملہ کرتے ہوئے موریا نے کہا جب ریاست میں ان کی حکومت ہوا کرتی تھی تو وہ روزہ افطار پارٹیاں کروایا کرتے تھے اور جب ان کی حکومت کے دور میں کنبھ ہوا کرتا تو وہ وہاں اشنان کیلئے نہیں گئے تھے۔

لیکن بی جے پی حکومت کی تشکیل کے بعد وہ مندروں کے درشن کررہے ہیں“۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی نظریاتی فتح ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.