اقل ترین امدادی قیمت مقرر کرنے قانون سازی کا مطالبہ : ملکارجن کھر گے

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو توقع تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی۔

نئی دہلی: کانگریس کے قائد ملکارجن کھرگے نے آج یہاں کہا کہ تمام جماعتیں جو کہ حکومت کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی اجلاس میں شرکت کی ہیں۔ اقل ترین امدادی قیمت کے تعلق سے قانون سازی کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زرعی پیداوار کے لئے اقل ترین امدادی قیمت مقرر کئے جانے کو یقینی بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ اس موقع پر احتجاج کے دوران فوت ہوئے کسانوں کیلئے معاوضہ کی اجرائی کے تعلق سے بھی مطالبہ کیاگیا۔

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل حکومت کی جانب سے کل جماعتی اجلاس طلب کیاگیا تھا۔

اجلاس کے بعد ملکارجن کھرگے نے اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں شریک جماعتوں نے بعض دوسرے بڑے امور کی جانب بھی توجہ مبذول کرواتے ہوئے حکومت سے یکسوئی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے تعلق سے بھی حکومت کی تو جہ مبذول کروائی گئی۔ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کا مسئلہ بھی زیر بحث لایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو توقع تھی کہ وزیراعظم نریندر مودی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی۔

کانگریس کے سینئر قائد ملکارجن کھرگے نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرتے تو انہیں مزید مسائل اور امور کے تعلق سے واقف کروایا جاتا۔ انہوں نے کہاکہ زرعی قوانین جن سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے شک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زراعت سے متعلق تین قوانین کا کسی دوسری شکل میں نفاذ عمل میں لائے جانے کے امکانات کے پیش نظر ہم وضاحت کے خواہاں ہیں۔ وزیر پارلیمانی امور پرہالدجوشی نے کہاکہ کل جماعتی اجلا س میں وزیراعظم کی شرکت کی کوئی روایت نہیں ہے۔

حکومت کی جانب سے وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے تمام پارٹیوں سے سرمائی اجلاس کے خوشگوار انعقاد کے لئے اشتراک و تعاون طلب کیا اور کہاکہ اپوزیشن کا اشتراک و تعاون درکار ہوتو نہ صرف ایوان کی کاررو ائی خوشگوار طور پر چلائی جاسکتی ہے بلکہ اجلاس ثمرآور بھی ہوسکتا ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہاکہ حکومت ان تمام امور پرتبادلہ خیال کے لئے تیار ہے جس کی اجازت اسپیکر اور راجیہ سبھا کے صدر نشین نے قوانین کے تحت دی ہے۔ کانگریس کے قائد ملکارجن کھرگے نے کہاکہ عوامی مفادات سے متعلق امور پرتمام پارٹیاں حکومت کے ساتھ اشتراک کریں گی۔ پارلیمنٹ کے سیشن سے قبل منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں جملہ 31 جماعتوں نے شرکت کی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.