امریندرسنگھ بزدل، نوجوت سنگھ سدھو کا ریمارک

سینئر لیڈر کے کانگریس کے استعفیٰ اور اپنی پارٹی کا نام لوک پنجاب کانگریس رکھنے کے اعلان کے ایک دن بعد سدھو نے سابق چیف منسٹر کو ایک خرچ ہوجانے والا کارتوس اور آندھی و طوفان میں مرجانے والی بطخ سے تعبیر کیا۔

چندی گڑھ: صدر پنجاب گانگریس نوجوت سنگھ سدھو نے آج ایک بار پھر سابق چیف منسٹر امریندرسنگھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں دھوکہ باز، بزدل اور سدا روتے رہنے والا قرار دیا۔

سینئر لیڈر کے کانگریس کے استعفیٰ اور اپنی پارٹی کا نام لوک پنجاب کانگریس رکھنے کے اعلان کے ایک دن بعد سدھو نے سابق چیف منسٹر کو ایک خرچ ہوجانے والا کارتوس اور آندھی و طوفان میں مرجانے والی بطخ سے تعبیر کیا۔

اسی دوران پنجاب کے وزراء پرگت سنگھ اور امریندرسنگھ راجہ وارنگ نے بھی سابق چیف منسٹر پر حملہ کیا کیونکہ انہوں نے اپنی نئی جماعت قائم کرلی ہے اور بی جے پی کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے۔ امریندرسنگھ سدھو کے ساتھ سخت ترین اقتدار کی کشمکش کے بعد پنجاب کانگریس سے مستعفی ہوگئے تھے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.