اڈوانی نے جناح کے مزار پر چادر کیوں چڑھائی تھی؟ نارد رائے

نارد رائے نے کہا کہ تحریک ِ آزادی میں محمد علی جناح کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے بی جے پی قائد ایل کے اڈوانی نے کراچی میں مزار ِ قائد پر چادر چڑھائی تھی اور جناح کو خراج ِ عقیدت ادا کیا تھا‘

بلیا (یوپی):جناح سے متعلق ریمارک پر سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو پر بی جے پی کی سخت تنقید کے درمیان سینئر سماج وادی پارٹی قائد نارد رائے نے کہا ہے کہ بھگوا جماعت کو اپنے رکن تاسیسی ایل کے اڈوانی سے پوچھنا چاہئے کہ وہ پاکستان میں جناح کے مزار پر چادر چڑھانے کیوں گئے تھے۔

نارد رائے نے اتوار کے دن میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں اترپردیش کے وزیر پارلیمانی امور آنند سوروپ شکلا سے جنہوں نے اس مسئلہ میں اکھلیش یادو پر سنگین الزامات عائد کئے تھے‘ کہا کہ انہیں پہلے اپنی پارٹی کی تاریخ پڑھنی چاہئے۔

نارد رائے نے کہا کہ تحریک ِ آزادی میں محمد علی جناح کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے بی جے پی قائد ایل کے اڈوانی نے کراچی میں مزار ِ قائد پر چادر چڑھائی تھی اور جناح کو خراج ِ عقیدت ادا کیا تھا‘

ٹھیک اسی طرح سماج وادی پارٹی سربراہ نے بھی محمد علی جناح کی خدمات کو یاد کیا۔ نارد رائے 2005میں اڈوانی کے دورہ پاکستان کا بظاہر حولہ دے رہے تھے۔ اس دورہ میں بی جے پی قائد نے پڑوسی ملک کے بانی کی ستائش کی تھی جس پر خود ان کی پارٹی کی طرف سے ان پر تنقید ہوئی تھی۔

اکھلیش یادو نے حال میں جناح کا تقابل مہاتما گاندھی‘ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور جواہرلال نہروسے کرکے تنازعہ پیدا کردیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان قائدین نے ہندوستان کو آزادی دلانے میں مدد کی۔

بانی پاکستان کی ستائش پر بی جے پی کے ریاستی وزیر آنند سوروپ شکلا نے اکھلیش یادو کو اپنا نارکو ٹسٹ کرانے کا مشورہ دیا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.