اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی خودکشی

ڈپٹی چیف منسٹر موریہ نے کل ہی پریاگ راج میں مہنت نریندر گری سے ملاقات کی تھی اور ا نکے ساتھ پوجا ارچان کیا تھا۔ سنت سماج نے ان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

پریاگ راج: اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کا پیر کو مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔ ان کی نعش باگھمبری گدی سے برآمد ہوئی ہے وہ 58برس کے تھے۔

پولیس کے مطابق گری کی نعش کے نزدیک سے سوسائڈ نوٹ ملا ہے۔ پولیس موقع پر ڈاگ اسکواڈ اور فورنسک ٹیمیں جانچ کررہی ہیں۔ پولیس افسران مٹھ سے متعلقہ افراد سے بھی پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سردست معاملہ پھانسی کا لگ رہا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

اکھاڑہ پریشد کے جنرل سکریٹری مہنت سوامی ہری گری نے کہا کہ ابھی کچھ بتانے کا وقت نہیں ہے سبھی سادھو سنت سماج گہرے رنج و غم میں ہیں۔

اس درمیان اترپردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ نے گری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حادثے کے سلسلے میں کچھ کہنے کو ان کے پاس لفظ نہیں ہیں۔ موریہ نے کل ہی پریاگ راج میں مہنت نریندر گری سے ملاقات کی تھی اور ا نکے ساتھ پوجا ارچان کیا تھا۔ سنت سماج نے ان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ اور مشتبہ حالات میں ہوئی ان کی موت کے جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.