اکھلیش یادو کا چیف منسٹر بننا ضروری:اوم پرکاش

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے راج بھر نے کہا' چائے بیچنے والے کا تعارف دے کر مودی نے ملک نہیں مٹنے دونگا کا نعرہ دیا۔ اب ریلوے، بینک، ایل آئی سی، ہوائی جہاز تک فروخت کردیا۔

مئو: سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر نے کہا ہے کہ ملک اور آئین کو بچانے کیلئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو کا اترپردیش کا چیف منسٹر بننا بہت ضروری ہے۔

مئو کے ہلدھر مئو میں منعقد مہا پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ‘بنگال میں کھیلا ہوبے’ کے بعد ‘یوپی میں کھدیڑا ہوبے’ہوگا۔ سماجی لڑائی لڑنے کے لئے انہوں نے وزیر کے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ اپنے ہدف کے حصولیابی تک و سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے راج بھر نے کہا’ چائے بیچنے والے کا تعارف دے کر مودی نے ملک نہیں مٹنے دونگا کا نعرہ دیا۔ اب ریلوے، بینک، ایل آئی سی، ہوائی جہاز تک فروخت کردیا۔ انہوں نے’ابھی تو یہ جھانکی ہے اصلی کھیلا باقی ہے کا نعرہ دیتے ہوئے اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ بی جے پی آئین میں یقین نہیں رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا’میں جانتا ہوں کہ اس مہا پنچایت کے بعد بی جے پی میرے بکنے کی افواہ پھیلائے گی اور طرح طرح سے ورغلانے کا کام کریں گے۔ لیکن آپ لوگوں کو مضبوطی کے ساتھ اکھلیش یادو کو چیف منسٹر بنانا ہوگا۔ اوم پرکاش راج بھر نے شراب بندی پر لوگوں سے حمایت طلب کی۔ اس کے ساتھ ہی پرانی پنشن بحالی، گھریلو بجلی معافی، غریبوں کا مفت علاج، سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں یکساں تعلیم سمیت بنیادی مسائل کی بعد رکھتے ہوئے بی جے پی کی ریاست و مرکزی حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ مہاپنچایت میں کثیر تعداد میں عوام موجود رہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.