بریلی میں تبلیغی جماعت کے 12ارکان بری

انہیں گذشتہ برس شاہجہاں پور کی ایک مسجد سے کورونا وباء رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف شاہجہاں پور کے صدر پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہوا تھا اور سماعت بریلی میں ہوئی تھی۔

بریلی: تبلیغی جماعت کے 12ارکان بشمول 9تھائی شہریوں کو بریلی کی مقامی عدالت نے ثبوت نہ ہونے پر جمعہ کے دن بری کردیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

وکیل صفائی ملن کمار گپتا نے بتایا کجہ تبلیغی جماعت کے 12ارکان بشمول 9تھائی شہریوں کے خلاف کیس درج ہوا تھا۔ دیگر دو ارکان کا تعلق ٹاملناڈو سے ہے جبکہ ایک رکن مقامی ہے۔

انہیں گذشتہ برس شاہجہاں پور کی ایک مسجد سے کورونا وباء رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف شاہجہاں پور کے صدر پولیس اسٹیشن میں کیس درج ہوا تھا اور سماعت بریلی میں ہوئی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.