بنگلہ دیشی دہشت گرد گرفتار

مقامی پولیس ذرائع کے بموجب 26سالہ جہانگیر بشواس لگ بھگ 8برس قبل غیر قانونی طریقہ سے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ وہ کچھ عرصہ سے چینائی میں چھُپا ہوا تھا اور سیول کنٹراکٹر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

کولکتہ: بارڈر سکیوریٹی فورس(بی ایس ایف) نے مغربی بنگال کے ضلع 24پرگنہ کے سب ڈیویژن(تعلقہ بشیر ہاٹ) کے گھوج ڈانگہ سے ایک بنگلہ دیشی دہشت گرد جہانگیر بشواس کو گرفتار کیا ہے۔ اسے ہفتہ کے شام گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔

وہ چینائی کے ایک مندر میں دھماکہ کرنے کا مبینہ منصوبہ رکھتا تھا۔ نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) کی طرف سے سراغ ملنے پر بی ایس ایف کی 153ویں بٹالین جو ہند۔بنگلہ دیش سرحد پر گھوج ڈانگہ کی نگرانی کرتی ہے حرکت میں آئی اور اس نے جہانگیر بشواس کو پکڑ لیا جو 8برس قبل ہندوستان آیا تھا اور بنگلہ دیش واپس جانے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

مقامی پولیس ذرائع کے بموجب 26سالہ جہانگیر بشواس لگ بھگ 8برس قبل غیر قانونی طریقہ سے ہندوستان میں داخل ہوا تھا۔ وہ کچھ عرصہ سے چینائی میں چھُپا ہوا تھا اور سیول کنٹراکٹر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

این آئی اے اس پر نظر رکھے ہوئے تھی کیونکہ ایجنسی کو پتہ چلا تھا کہ جہانگیر بشواس اور چند دیگر لوگ چینائی کے ایک مندر میں دھماکہ کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ این آئی اے کو یہ بھی پتہ چلا تھا کہ چینائی کے شورش پسند گروپ حزب التحریر نے دھماکہ کرنے کیلئے بعض بنگلہ دیشی انتہا پسندوں سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.