بھوپال میں خاتون کو برقعہ اتارنے پر مجبور کردیا گیا

نوجوان خاتون سفید رنگ کی ٹو وہیلر چلا رہی تھی۔ پیچھے اس کا ہندو مرد دوست بیٹھا تھا۔ ایک گروپ نے انہیں ہراساں کیا۔ اطلاعات کے بموجب بعض لوگوں نے خاتون کو روکا اور اس کے برقعہ پہننے پر اعتراض کیا۔

بھوپال: سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق بھوپال میں ایک نوجوان مسلم خاتون کو جو اسکوٹی پر جا رہی تھی برقعہ اتارنے پر مجبور کردیا گیا۔ یہ واقعہ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے اینٹ کھیڑی پولیس اسٹیشن کے تحت اسلام پورہ میں پیش آیا۔

 نوجوان خاتون سفید رنگ کی ٹو وہیلر چلا رہی تھی۔ پیچھے اس کا مرد دوست بیٹھا تھا۔ ایک گروپ نے انہیں ہراساں کیا۔ اطلاعات کے بموجب بعض لوگوں نے خاتون کو روکا اور اس کے برقعہ پہننے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے اس سے بار بار کہا کہ وہ برقعہ اتار دے۔ وائرل ویڈیو میں بعض لوگوں کو لڑکی سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ان کے فرقہ کو بدنام کر رہی ہے۔

 لڑکی نے جب برقعہ اتار دیا تو اسے ماسک بھی نکالنے پر مجبور کیا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی اور اس کا دوست ہجوم سے التجا کر رہے ہیں کہ انہیں چھوڑ دیا جائے۔ لڑکی کی طرف سے پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی لیکن پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ا ور بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ویڈیو ہفتہ کے دن کا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.