بہار میں چھٹ تہوار کے دوران 33 افراد غرقاب

اضلاع روہتاس، سارن، گیا اور سیوان میں دو دو اموات درج ہوئیں، اضلاع بکسر اور بہار شریف میں ایک ایک موت درج ہوئی۔ سمستی پور میں چار افراد اور بتیا میں ایک شخص غرقاب ہوا۔

پٹنہ: بہار کے مختلف حصوں میں چھٹ تقاریب کے دوران تقریباً 33 افراد غرقاب ہوگئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

اضلاع روہتاس، سارن، گیا اور سیوان میں دو دو اموات درج ہوئیں، اضلاع بکسر اور بہار شریف میں ایک ایک موت درج ہوئی۔ سمستی پور میں چار افراد اور بتیا میں ایک شخص غرقاب ہوا۔

اضلاع سہرسا اور کھگڑیا میں چار چار، جب کہ سوپول اور لکھی سرائے میں دو، دو اموات پیش آئیں۔ مادھے پورہ، پورنیہ اور بھاگلپور اضلاع میں ایک ایک موت درج کی گئی۔ تہوار کے دوسرے دور میں دریاؤں، تالابوں اور نہروں میں غوطہ لگانے کے دوران یہ سانحات پیش آئے۔

اسی دوران مہلوکین کے ورثا نے ضلع انتظامیہ کو موردِ الزام قرار دیا کہ اس نے خطرناک گھاٹوں کی نشاندہی نہیں کی۔

بیگو سرائے میں احتجاجیوں نے پولیس کی دو گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا اور پولیس کی ایک ٹیم پر سنگباری کی۔ دیگر اضلاع میں بھی ایسے مناظر دکھائی دیئے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.