بہار میں کورونا کا دوسرا ٹیکہ لینے کے بعد عورت کی موت

جتیندر (شوہر) کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی تندرست تھی۔ ڈاکٹروں نے غلط انجکشن دیا ہوگا۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کیس درج کیا جائے۔

پٹنہ: بہار کے ضلع اورنگ آباد میں ہفتہ کے دن کووِڈ 19کا دوسرا ٹیکہ لینے کے بعد ایک عورت کی موت واقع ہوگئی۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

رِنکو دیوی دوسرا ٹیکہ لینے اورنگ آباد کے صدر ہاسپٹل گئی تھی۔ گھر واپسی کے دوران موضع بھدوہ میں وہ سڑک پر بے ہوش ہوگئی۔

شوہر جتیندر سنگھ اسے صدر ہاسپٹل لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے داخلہ سے قبل اسے مردہ قراردیا۔ رنکو دیوی کے ارکان خاندان کی بڑی تعداد صدر ہاسپٹل پہنچی اور انہوں نے ہاسپٹل میں توڑپھوڑ کی۔

انہوں نے طبی عملہ بشمول 2 ڈاکٹروں وکاس کمار ڈپٹی سی ایم او اور امرت کمار پر حملہ کردیا۔ 2 ڈاکٹرس اپنی جان بچانے وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ 100 پولیس والوں کی آمد کے بعد ہسپتال میں صورتِ حال معمول پر آئی۔

جتیندر کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی تندرست تھی۔ ڈاکٹروں نے غلط انجکشن دیا ہوگا۔ ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کیس درج کیا جائے۔

ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ ہمیں رنکو دیوی کی موت کی اصل وجہ جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.