بی جے پی رکن اسمبلی کوجعلی مارکس شیٹ پر5 سال کی جیل

اسپیشل جج پوجاسنگھ نے یہ فیصلہ سنایا اورتیواری کوجوایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں موجودتھے۔ حراست میں لے کر جیل بھیج دیاگیاہے۔

ایودھیا: ایودھیاکے گوسائی گنج سے بی جے پی رکن اسمبلی اندراپرتاب تیواری کوآج ایک کالج میں داخلہ لینے کیلئے نقلی مارکس شیٹ کا استعمال کرنے کے ایک 28 سال پرانے کیس میں ایک خصوصی عدالت نے پانچ سال کی جیل کی سزاسنائی ہے۔

اسپیشل جج پوجاسنگھ نے یہ فیصلہ سنایا اورتیواری کوجوایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں موجودتھے۔ حراست میں لے کر جیل بھیج دیاگیاہے۔

عدالت نے ان پر8ہزار روپے کاجرمانہ بھی عاید کیا۔ اندرا پرتاب عرف خبوتیواری گوسائی گنج اسمبلی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کے خلاف ساکت ڈگری کالج کے پرنسپال نے1992میں مقدمہ درج کروایاتھا۔

مقدمہ کی کاروائی کے دوران شکایت کنندہ ترپاٹھی کا دیہانت ہوگیالیکن مہندرکماراگروال نے جواس وقت ساکت کالج کے ڈین تھے اوردیگر گواہوں نے تیواری کے خلاف گواہی دی تھی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.