بی جے پی نے مجھے پیسہ کا لالچ دینے کی کوشش کی: بھگونت مان

بھگونت مان نے دعوی کیا،“میں مشن پر ہوں،کمیشن پر نہیں۔”انہوں نے دعوی کیا کہ ان کا مشن پنجاب کو خوشحال،امن سے بحال اور ترقی کی راہ پر گامزن بنانا ہے.

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی کی پنجاب اکائی کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے چار دن پہلے انہیں فون کرکے بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے پیسے کا لالچ دیا۔

مان نے الزام لگایا کہ رہنما نے براہ راست پیسہ لینے یا پھر عہدہ لینے کی بات کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی رہنما نے یہاں تک کہا کہ جیسے ہی وہ (مسٹر مان) ہاں کہتے ہیں،انہیں وزیر کابینہ بنایا جا سکتا ہے۔

مان نے یہ الزام یہاں پریس کانفرنس میں لگائے۔بھگونت مان نے دعوی کیا،“میں مشن پر ہوں،کمیشن پر نہیں۔”انہوں نے دعوی کیا کہ ان کا مشن پنجاب کو خوشحال،امن سے بحال اور ترقی کی راہ پر گامزن بنانا ہے اور انہیں بی جے پی کی ایسے مشوروں کی پرواہ نہیں ہے۔

”مان نے کہا کہ ان کے بی جے پی میں جانے کا سوال ہی نہیں ہے اور وہ ایسی پارٹی میں جانے کے بجائے کسی طرح دو وقت کا کھانا جٹاکر جینا بہتر سمجھتے ہیں۔

مان نے کسان تحریک کے دوران 700 کسانوں کی موت کے لئے مرکز کی بی جے پی پالیسی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جو پارٹی سال بھر سے کسان تحریک کرنے والوں کو غنڈے اور دہشت گرد قرار دے رہی ہے،اسے آپ کے کسی عہدے دار کو خریدنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے۔

کیپٹن امرندر سنگھ اور سکھدیو سنگھ ڈھینڈسا کے بی جے پی کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں آپ رہنما نے کہا کہ بی جے پی کا پنجاب میں اپنی کوئی بنیاد نہیں ہے اس لئے وہ دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں یا گٹھجوڑ کے لئے پریشان ہیں لین صفر میں کتنے بھی صفر جڑ جائیں اس کی قیمت صفر ہی رہتی ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.