بی جے پی کے سابق وزیر فرٹاڈو گوا کانگریس میں شامل

فرٹاڈو نے کہا کہ فلیرو کے کانگریس چھوڑ کر ٹی ایم سی میں جانے کی خبر جب پہلی تو میرے کئی حامی میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کانگریس میں کیوں نہیں شامل ہوجاتے۔

پنجی: بی جے پی کی مخلوط حکومت کے سابق وزیر اسپورٹس اورتانو فرٹاڈو منگل کے دن کانگریس میں شامل ہوگئے۔ ایک دن قبل سابق چیف منسٹر اور رکن اسمبلی حلقہ نولم نے اسمبلی اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 فرٹاڈو‘ فلیرو کے کٹر حریف ہیں۔ پنجی میں پردیش کانگریس کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں فرٹاڈو نے کہا کہ فلیرو کے کانگریس چھوڑ کر ٹی ایم سی میں جانے کی خبر جب پہلی تو میرے کئی حامی میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ کانگریس میں کیوں نہیں شامل ہوجاتے۔ حلقہ کے عوام دلشکستہ ہیں کیونکہ ہمارے رکن اسمبلی نے ہمیں چھوڑ دیا ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.