ترنمول کانگریس نے انتخابی مہم پر 154کروڑ خرچ کئے تھے

الیکشن کمیشن میں داخل انتخابی مصارف گوشوارہ میں یہ بات کہی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسے منظر عام پر لادیا ہے۔

نئی دہلی: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں جاریہ سال پھر برسر اقتدار آنے والی ترنمول کانگریس نے ریاست میں انتخابی مہم پر 154کروڑ 28لاکھ روپئے خرچ کئے تھے۔

ٹاملناڈو میں اے آئی اے ڈی ایم کے سے اقتدار چھیننے والی ڈی ایم کے نے ریاست اور متصل مرکزی زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں انتخابی مہم چلانے 114کروڑ 14لاکھ روپئے خرچ کئے۔

الیکشن کمیشن میں داخل انتخابی مصارف گوشوارہ میں یہ بات کہی گئی۔ الیکشن کمیشن نے اسے منظر عام پر لادیا ہے۔

اے آئی اے ڈی ایم کے نے ٹاملناڈو اور پڈوچیری میں 57کروڑ 33لاکھ روپئے خرچ کئے۔ کانگریس نے اسمبلی الیکشن میں آسام‘ کیرالا‘ پڈوچیری‘ ٹاملناڈو اور مغربی بنگال میں 84کروڑ 93لاکھ روپئے انتخابی مہم پر لٹائے۔

سی پی آئی نے 4ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ میں سب سے کم یعنی13کروڑ 19لاکھ روپئے خرچ کئے۔ بی جے پی کے انتخابی مصارف کی جانکاری دستیاب نہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.