توجہ رام مندر کی تعمیر پر مرکوز ہے : وی ایچ پی

کارگزار صدر وی ایچ پی آلوک کمار نے ایک بیان میں کہاکہ 6 دسمبر سارے ملک کے لئے بڑا دن ہے‘ اس لئے بجرنگ دل 6 دسمبرکو شوریہ دیوس(یوم بہادری) کے طورپر مناتی ہے۔

ایودھیا: ایودھیا میں پیر کے دن صورتِ حال پرامن رہی‘ کشیدگی کے کوئی آثار نہیں تھے حالانکہ سیکوریٹی فورسس ہائی الرٹ تھیں۔

وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے کہا کہ اس کا آج کوئی بڑا پروگرام نہیں۔ توجہ رام مندر کی تعمیر پر مرکوز ہے۔

کارگزار صدر وی ایچ پی آلوک کمار نے ایک بیان میں کہاکہ 6 دسمبر سارے ملک کے لئے بڑا دن ہے‘ اس لئے بجرنگ دل 6 دسمبرکو شوریہ دیوس(یوم بہادری) کے طورپر مناتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے بعد متھرا کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔

2024 میں رام مندر کے گربھ گرہ (مورتی والاکمرہ) میں بھگوان رام کی مورتی ”استھاپت“ ہونے کے بعد متھراتنازعہ پر غور کیا جائے گا۔ ایودھیا کے مسلمانوں نے کہا کہ وہ آج کوئی پروگرام نہیں رکھنے صرف ان لوگوں کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی جو بابری مسجد کی شہادت کے بعد تشددمیں جاں بحق ہوئے تھے۔

بابری مسجد کیس کے ایک مدعی حاجی محبوب نے کہا کہ فیصلہ مندر کے حق میں ہوچکا ہے۔ اب کسی پروگرام کی ضرورت نہیں لیکن کسی نے متھرا کا مسئلہ اٹھایا تو ہم کرارا جواب دیں گے۔ سیکوریٹی فورسس آج بابری مسجد کی شہادت کی 29 ویں یا 30 ویں برسی کے مدنظر چوکس رہیں۔ انتظامیہ نے کلکٹر آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.