جناح کی ستائش کرنے والوں سے محتاط رہنا ہوگا: یوگی آدتیہ ناتھ

سردار پٹیل اور جناح کا موازنہ کرنے پر آدتیہ ناتھ نے ایس پی سربراہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش نے جناح کا موازنہ کر کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والوں کی تعریف کی ہے۔

اوریا۔اٹاوہ: سردار پٹیل اور جناح کا موازنہ کرنے پر چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش نے جناح کا موازنہ کر کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے والوں کی تعریف کی ہے۔ ان سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

اوریا اور اٹاوہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا جب آپ پر کوئی پریشان آئے گی تو ایس پی، کانگریس، بی ایس پی کوئی بھی نہیں دکھائی دے گی۔ ان کے آپ لوگوں نے پہلے بھی موقع دیا ہے۔ لیکن سب ناکام رہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا بحران میں ببوا گھر میں دبکے صرف ٹوئٹ پر ہی کھیل رہے تھے اب وقت آگیا ہے کہ جب آپ لوگ انہیں گھر میں ہی قید رہنے کو مجبور کردیں۔

چیف منسٹر نے ہفتہ کو اوریا میں ایک میڈیکل کالج کی بنیاد رکھی اسی کے ساتھ تقریبا ساڑھے چار سو کروڑ روپئے کے اخراجات والے دیگر پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اوریا میں میڈیکل کالج بنے، یہ یہاں کے لوگوں کو خواب تھا۔ وزیر اعلی کی ہدایت سے میڈیکل کالج کا قیام کیا جارہا ہے۔ اس سے اوریا کے ساتھ آس پاس کے اضلاع کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لئے نرسنگ کی پڑھائی آسان ہوجائے گی۔

انہوں نے سماج وادی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹاوہ سرحدی ضلع ہے لیکن ترقی صرف وہیں تک ہی محدود کیوں رہی۔ آپ لوگوں کو ان سے سوال پوچھنا چاہئے۔ آخراوریا میں ترقی کیوں نہیں ہوئی۔ اس سے قبل کانگریس، بی ایس پی بھی اقتدار میں رہے لیکن سال 2015 سے پہلے یہاںمسائل کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔ ہم نے ہر ضلع کو لائف سپورٹ ایمبولنس کی سہولیت دی ہے۔اس سے ہارٹ اٹیک و دیگر بیماریوں کے مریضوں کی جلد ہی طبی سہولیات میسر ہوسکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں 12 میڈیکل کالج ریاست میں تعمیر ہوسکے تھے لیکن ہمارے پانچ سالوں میں 58 میڈیکل کالج بن کر تیار ہوئے ہیں۔ 32 پر کام چل رہا ہے۔ باقی 23 میڈیکل کالج جلد ہی تیار ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے جرائم پیشہ افراد اور مافیا کاروباری غریب اور بہن۔بیٹیوں کا جینا حرام کردیتے تھے۔ پہلے مافیا کواپنی پارٹی میں شامل کرنے کی ہوڑ لگتی تھی لیکن اب لوگوں کو ڈر لگ رہا ہے کہ جب مافیا گھروں پر بلڈوزر چل رہا ہے تو ان پر بھی بلڈوزر چل سکتا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.