حبیب گنج اسٹیشن اب سے رانی کملا پتی کے نام سے جانا جائے گا

وزیر اعظم نریندر مودی اپنی بھوپال یاترا کے دوران 15 نومبر کو اس دوبارہ تیار کردہ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

بھوپال: پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ (پی پی پی) کے تحت دوبارہ تیار کیے گئے بھوپال کے جدید ترین حبیب گنج ریلوے اسٹیشن کا نام اب ’رانی کملا پتی‘ ریلوے اسٹیشن رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی بھوپال یاترا کے دوران 15 نومبر کو اس دوبارہ تیار کردہ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ اس حوالے سے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

دریں اثنا ریاستی حکومت نے کل وزارت ریلوے کو ایک تجویز بھیجی ہے، جس میں اسٹیشن کا نام رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے وزارت ریلوے کے متعلقہ محکموں نے اس تجویز کو تقریباً منظوری دے دی ہے۔ اس کا باقاعدہ اعلان بھی جلد ہونے کا امکان ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.