’حقیقی مسائل‘ سے توجہ ہٹانے نہیں دوں گا: سدھو

سدھو نے کہا کہ یہ جو حقیقی نقصان ہو رہا ہے اسے روکنے کا آخری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ سرکاری خزانے کی جو رقم نجی جیبوں میں جا رہی ہے اسے سرکاری خزانے میں کیسے لایا جائے۔

چنڈی گڑھ: سابق چیف منسٹر امریندر سنگھ کی دوست اورپاکستانی صحافی عروسہ عالم کی بابت ان کی اور کانگریس کے رہنماؤں کے درمیان بپا ہنگامے کے درمیان پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے آج کہا کہ وہ چاہیں گے کہ پنجاب’حقیقی مسائل‘ قائم رہے اور وہ ان مسائل سے توجہ نہیں ہٹنے دیں گے۔

سدھو نے آج ٹویٹ کی ایک سیریز میں کہا کہ پنجاب کو ہر پنجابی اور آنے والی نسلوں سے متعلق حقیقی مسائل کی طرف پنجاب کو لوٹناہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی ایمرجنسی کی صورتحال جو اپنے منہ کھولے کھڑی ہے ، اس سے کیسے نمٹا جائے گا؟ انہوں نے کہا ،’ میں اصل مسائل سے توجہ بھٹکانے نہیں دوں گا‘۔

سدھو نے کہا کہ یہ جو حقیقی نقصان ہو رہا ہے اسے روکنے کا آخری موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ سرکاری خزانے کی جو رقم نجی جیبوں میں جا رہی ہے اسے سرکاری خزانے میں کیسے لایا جائے۔ ریاست کی خوشحالی واپس لانے کے لیے کون پہل کرے گا؟

انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے انھیں زرعی قوانین کا ’معمار‘(آرکٹیک) قرار دیا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.