خرابیٔ طبیعت کے سبب پرینکا گاندھی کا دورہ مرادآباد ملتوی

پارٹی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ تیز وائرل بخار کی وجہ سے پرینکا آج مرادآباد کے کانگریس افسر سمیلن میں شرکت سے قاصر ہیں۔ کل معمولی بخار ہونے کے باوجود وہ بلند شہر سمیلن میں پہنچی تھیں۔

لکھنؤ/مرادآباد: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ان کا مرادآباد کا مجوزہ دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے پیر کو بتایا کہ تیز وائرل بخار کی وجہ سے پرینکا آج مرادآباد کے کانگریس افسر سمیلن میں شرکت سے قاصر ہیں۔ کل معمولی بخار ہونے کے باوجود وہ بلند شہر سمیلن میں پہنچی تھیں۔ مرادآباد میں آج سمیلن کو پارٹی کے ریاستی صدر اجئے کمار للو اور دیگر سینئر لیڈر خطاب کریں گے۔

پرینکا گاندھی صحت یاب ہوتے ہی مرادآباد میں اپنے پروگرام کا اعلان کریں گی۔

ادھر پرینکا کا کانگریس افسر پرتگیہ سمیلن کا دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں مایوسی چھا گئی۔ آج دوپہر 12بجے لائن پار رام لیلا میدان مردآباد میں پرینکا کو مغربی اترپردیش کے 12اضلاع کے کانگریس کارکنوں کے سمیلن سے خطاب کرنا تھا۔ پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی تھیں۔

کانگریس کے ریاستی صدر اجئے کمار للو آج صبح پہلے ہی یہاں پہنچ گئے تھے۔ سمیلن میں مرادآباد، بریلی اور سہارنپور ڈیویژن کے عہدیداران کو مدعو کیا گیا تھا۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.