دہلی جانے والی شتابدی ایکسپریس ٹرین میں بم کی جھوٹی اطلاع

اجمیر سے دہلی آنے والی ٹرین کو روک کر تمام مسافرین کو اتار دیا گیا۔ گروگرام پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اس نے ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے رات لگ بھگ 11:40 بجے تک ٹرین کی تلاشی لی۔

گروگرام۔گڑگاؤں۔ 24 نومبر۔ : گروگرام پولیس کو اس فون کال کے بعد دہلی جانے والی شتابدی ایکسپریس میں افراتفری مچ گئی کہ ٹرین میں بم رکھ دیا گیا ہے۔ پولیس نے چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔

سب انسپکٹر رام پھل اِنچارج گورنمنٹ ریلوے پولیس اسٹیشن گروگرام نے بتایا کہ منگل کی رات لگ بھگ 9:45 بجے پولیس کنٹرول روم کو کسی نے فون کیا۔

اجمیر سے دہلی آنے والی ٹرین کو روک کر تمام مسافرین کو اتار دیا گیا۔ گروگرام پولیس فوری حرکت میں آگئی اور اس نے ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے رات لگ بھگ 11:40 بجے تک ٹرین کی تلاشی لی۔

مکمل تلاشی کے بعد پتہ چلا کہ فون کال جھوٹی تھی۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ کسی ذہنی مریض نے دہلی سے فون کیا۔ کالر کا پتہ چل گیا اور اس کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔تلاشی کے لگ بھگ 2 گھنٹے بعد ٹرین کو جانے دیا گیا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.