راجستھان بی جے پی رکن اسمبلی کیخلاف عصمت ریزی کا کیس درج

متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی نے نوکری اور شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے اُس سے دوستی کی اور اُس کی عصمت ریزی کی۔ شادی کی بات کرنے پر اب اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

اودئے پور: راجستھان میں اودے پور ضلع کی گوگندا اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی کے خلاف ایک خاتون نے عصمت ریزی کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں معاملہ درج کرایا ہے۔ اودے پور شہر کے امباتا ماتا تھانہ میں درج کرائے گئے معاملے میں متاثرہ نے الزام لگایا کہ اچھی نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی نے اس سے دوستی کے لئے ہاتھ بڑھایا۔ اس کے بعد شادی کا جھانسہ دیتے ہوئے اس کے ساتھ کئی بار عصمت ریزی کی۔ خاتون کا کہنا ہےکہ رکن اسمبلی پرتاپ گمیتی نے اسے کئی بار جھانسہ دیا ہے اور شادی کی بات کرنے پر اب اسے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

متاثرہ نے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار چودھری کو درخواست سونپ کر شکایت درج کرائی تھی۔ پولیس نے متاثرہ کا بیان درج کرتے ہوئے میڈیکل کرایا۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ گوپال سوروپ میواڑا نے بتایا کہ امباماتا تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ سی آئی ڈی سی بی کو سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی پرتاپ لال گمیتی کے خلاف عصمت دری کا گزشتہ دس مہینے میں یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اس سے پہلے بھی مدھیہ پردیش میں نیمچ کی رہنے والی ایک لڑکی نے عصمت دری کا معاملہ درج کرایا تھا جس کی سی آئی ڈی سی بی کی جانچ چل رہی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.