مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 11 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 11 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

نئی دہلی، 10 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 11 ستمبر کےچند اہم واقعات اس طرح ہیں ۔

1893۔ شکاگو میں عالمی مذہبی کانفرنس میں، سوامی ویویکانند نے کل مذاہب تقریب میں سخت گیریت، رواداری اور سچائی پر تاریخی تقریر کی۔

1895۔ مجاہد آزادی، سماجی کارکن اور گاندھیائی رہنما ونوبا بھاوے کی پیدائش ہوئی۔

1906۔ مہاتما گاندھی نے جنوبی افریقہ میں جاری عدم تشددتحریک کو پہلی بار ’ستیہ گرہ‘تحریک کا نام دیا۔

1911۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کی طرف سےپہلی سنچری بنانے والے کرکٹر لالا امرناتھ کی پیدائش ہوئی۔

1919۔ امریکی بحریہ نےہنڈوراس پر حملہ کیا۔

1939۔ عراق اور سعودی عرب نے جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1941۔ امریکی وزارت دفاع نے پنٹاگون کی تعمیر شروع کی۔

1948۔ پاکستان کا بانی محمد علی جناح کا انتقال ہوا۔

1951۔ انگلش چینل تیرکر پار کرنے والی پہلی خاتون فلورنس چارڈک بنی، انہیں انگلینڈ سے فرانس تک پہنچنے کے لئے 16 گھنٹے اور 19 منٹ لگے۔

1961۔۔ جنگلی جانوروں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی فنڈ قائم کیا گیا۔

1965۔ ہند پاک جنگ کے دوران، ہندوستانی فوج نے جنوب مشرقی لاہور کے قریب برقی شہر پر قبضہ کیا۔

1968۔ ایئر فرانس کا طیارہ نمبر 1611 نیس کے نزدیک حادثہ کا ہوگیا۔ اس حادثے میں 89 مسافر اور چھ عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔

1971۔ مصر میں، آئین کو اپنایا گیا ۔

1973۔ چلی کے صدر سلواڈور الانڈے کا فوجی تختہ پلٹا گیا۔

1978۔ چیچک کے آخری شکار جینیٹ پارکر کی موت ہوئی۔

1987۔ ہندی شاعرہ مہادیوی ورما کا انتقال ہوا۔

1997۔ ناسا کا مارس گلوبل سرویئر مریخ پر پہنچا۔

1998۔ ملیشیا دولت مشترکہ کھیلوں کا انعقاد کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بنا۔

2001۔ خودکش حملہ آوروں نے دو امریکی طیاروں کااغوا کرکے انہیں ورلڈ ٹریڈ سنٹر سے ٹکرا دیا۔ اغوا شدہ تیسرے جہاز کو پنٹاگن سے ٹکرایا۔

2011۔ ہندوستانی فضائیہ کی افسر انجلی گپتا کی موت ہوئی۔

2012۔صومالیہ کی فوج کے ساتھ لڑائی میں الشباب کے 50 عسکریت پسند ہلاک ۔