راج بھر کا بھینس سے تقابل، بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کی شر انگیزی

سریندرسنگھ‘ اپوزیشن قائدین کے تعلق سے قابل اعتراض ریمارکس کرتے رہتے ہیں۔ پارٹی نے انہیں باز رہنے کو کہا لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔

بلیا: اترپردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے صدر سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (ایس بی ایس پی) اوم پرکاش راج بھر کو ”بھینس“ قرار دے کر پھر تنازعہ پیدا کردیا ہے۔ اپنے بنگلہ میں میڈیا سے بات چیت میں بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ہم نے ایس بی ایس پی قائد کی عادت اور رویہ بدلنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ بھینس کی طرح پھر گندگی میں چلا گیا۔

 سریندرسنگھ نے 2022کے اسمبلی الیکشن کیلئے ایس بی ایس پی۔ سماج وادی پارٹی مجوزہ اتحاد پر یہ قابل اعتراض ریمارکس کئے۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش‘ اورنگ زیب کلچر کی مثال ہے جس نے اپنے باپ کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کرلیا اور اب یوگی آدتیہ ناتھ سے بہتر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

مایاوتی کے تعلق سے سریندر سنگھ نے کہا کہ بی ایس پی قائد ہمیشہ پیسہ کے پیچھے بھاگتی ہے اور اسے غریبوں کی پرواہ نہیں۔ سریندرسنگھ‘ اپوزیشن قائدین کے تعلق سے قابل اعتراض ریمارکس کرتے رہتے ہیں۔ پارٹی نے انہیں باز رہنے کو کہا لیکن ایسا لگتا ہے کہ ان پر کوئی اثر ہی نہیں ہوتا۔

متعلقہ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.