زرعی قوانین کو واپس لایاجائے گا:بی جے پی قائد کلراج مشرا

ملک آج ایسے مقام پر پہونچ گیا ہے کہ وزیراعظم کے الفاظ کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ کسان کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں قوانین رد ہونے کے بعد ہی مرکز پر بھروسہ کیا جائے گا۔

 لکھنؤ: بڑا تنازعہ پیدا کرتے ہوئے گورنر راجستھان کلراج مشرا نے اتوار کے دن کہاکہ زرعی قوانین بعد میں پھر بنائے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے ان کی تنسیخ پر افسوس ظاہر کیا۔ مشرا نے کہاکہ حکومت‘ کسانوں پر زرعی قوانین کے فوائد واضح نہیں کرسکی۔

اس دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے کہا کہ زرعی قوانین کا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ واپس لئے جاسکتے ہیں‘ بعد میں پھر لائے جاسکتے ہیں۔ آر ایل ڈی  صدر جینت چودھری پہلے ہی کسانوں کو خبردار کرچکے ہیں کہ زرعی قوانین کو الیکشن کے بعد واپس لایا جاسکتا ہے۔ عام آدمی پارٹی ترجمان ویبھو مہیشوری نے کہاکہ عجیب بات ہے کہ ملک کے کسانوں کو وزیراعظم کے الفاظ پر بھروسہ نہیں۔

ملک آج ایسے مقام پر پہونچ گیا ہے کہ وزیراعظم کے الفاظ کی کوئی قدر و قیمت نہیں۔ کسان کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں قوانین رد ہونے کے بعد ہی مرکز پر بھروسہ کیا جائے گا۔اسی دوران کانگریس قائد راہول گاندھی نے بھی کہا کہ عوام وزیراعظم پر بھروسہ کرنے کا تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیاکہ عوام وزیراعظم کے الفاظ پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.