سچائی کیلئے آخری سانس تک لڑتا رہوں گا: سدھو

سدھو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ ویڈیو میسیج میں کہا کہ میں سچائی کے لئے میری آخری سانس تک لڑوں گا۔ یہ شخصی لڑائی نہیں ہے بلکہ اصولوں کی لڑائی ہے۔

چندی گڑھ : صدر پنجاب کانگریس کے عہدہ سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وہ سچائی کے لئے اپنی آخری سانس تک لڑتے رہیں گے کیونکہ لڑائی اصولوں کی ہے جن پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

سدھو نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پوسٹ ویڈیو میسیج میں کہا کہ میں سچائی کے لئے میری آخری سانس تک لڑوں گا۔ یہ شخصی لڑائی نہیں ہے بلکہ اصولوں کی لڑائی ہے۔

انہوں نے واضح طورر کہا کہ میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ الفاظ چبائے بغیر انہوں نے کہا کہ وہ چرنجیت سنگھ چنی کابینہ میں داغدار وزرا کی واپسی قبول نہیں کریں گے۔

سدھو نے کہا کہ ان کی کسی سے بھی شخصی دشمنی نہیں ہے۔ ان کا 17 سالہ سیاسی کیرئیر ایک مقصد کے لئے رہا ہے کہ تبدیلی لائی جائے‘ لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جائے۔

پی ٹی آئی کے بموجب پنجاب پردیش کانگریس کی صدارت سے اچانک استعفیٰ کے ایک دن بعد نوجوت سنگھ سدھو نے چہارشنبہ کے دن ڈائرکٹر جنرل پولیس‘ ایڈوکیٹ جنرل اور ”داغدار“ قائدین کے تقررات پر سوال اٹھائے۔

انہوں ن ے کہا کہ ”وہ ”کوئی بھی قربانی“ دینے کو تیار ہیں لیکن ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے۔ اسمبلی الیکشن سے قبل کانگریس کو نئے بحران میں مبتلا کرنے والے سدھو نے منگل کے دن چرنجیت سنگھ چنی کابینہ کے ارکان میں قلمدانوں کی تقسیم کے فوری بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.