سیلنگ ٹائلس گرنے کا واقعہ، مختار نقوی بال بال بچ گئے

سیلنگ کی ایک ٹائلس ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے کھڑے سیکوریٹی عہدیدار پر گر گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔

رامپور: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئے جب اترپردیش کے ضلع رام پور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے ہال کی سیلنگ ٹائلس گر گئی۔

نقوی نے رامپور میں 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والی ہنر ہاٹ کے ضمن میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔ اسی دوران سیلنگ کی ایک ٹائلس ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے کھڑے سیکوریٹی عہدیدار پر گر گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔

انہوں نے اس سے پہلے ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا اس کے بعد جیسے ہی انہوں نے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اسی وقت سیلنگ ٹائلس ان سے ٹھیک تھوڑی دوری پر گر گئی۔

اس حادثہ سے پریشان ہوئے بغیر نقوی نے اسی جگہ پر اپنی پریس کانفرنس کا اختتام کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.