سینئر قائد جوگیندرسنگھ مان کانگریس سے مستعفی

جوگیندر سنگھ مان نے الزام عائد کیا کہ مہاراجہ‘ زمیندار‘ امیر کبیر لوگ اور امریندر سنگھ‘ نوجوت سنگھ سدھو جیسے موقع پرست قائدین پارٹی میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے آئے جس کی وجہ سے پارٹی اپنی اقدار سے منحصرف ہوگئی۔

پھگواڑہ: سینئر کانگریس قائد اور پنجاب کے سابق وزیر جوگیندر سنگھ مان نے جمعہ کے دن پارٹی چھوڑدی۔

انہوں نے کانگریس سے اپنا 50 سالہ تعلق توڑدیا۔ درج فہرست برادری (ایس سی) سے تعلق رکھنے والا یہ قائد کروڑہا روپے کے پوسٹ میٹرک ایس سی اسکالرشپ اسکام کے خاطیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے اور پھگواڑہ کو ضلع کا درجہ نہ دیئے جانے سے ناراض ہے۔

جوگیندر سنگھ مان نے کانگریس پارٹی اور صدرنشین پنجاب اگرو انڈسٹریز کارپوریشن کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

جوگیندر سنگھ مان نے الزام عائد کیا کہ مہاراجہ‘ زمیندار‘ امیر کبیر لوگ اور امریندر سنگھ‘ نوجوت سنگھ سدھو جیسے موقع پرست قائدین پارٹی میں اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے آئے جس کی وجہ سے پارٹی اپنی اقدار سے منحصرف ہوگئی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.