صدرجمہوریہ نے ایودھیا میں پوجا کی

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کے دن ایودھیا میں بھگوان رام کی پوجا کی۔ وہ اس مقام پر گئے جہاں رام مندر تعمیر ہورہا ہے۔

لکھنو/ایودھیا: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اتوار کے دن ایودھیا میں بھگوان رام کی پوجا کی۔ وہ اس مقام پر گئے جہاں رام مندر تعمیر ہورہا ہے۔

انہوں نے رامائن کانکلیو کا افتاح کرتے ہوئے کہا کہ رام کے بغیر ایودھیا ایودھیا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا وہیں ہے جہاں بھگوان رام ہے۔

صدرجمہوریہ کے ساتھ ان کے ارکان خاندان‘ اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل‘ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے دو نائبین کیشو پرساد موریا اور دنیش شرما موجود تھے۔

صدرجمہوریہ 2019کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد پہلی مرتبہ ایودھیا آئے ہیں۔ وہ خصوصی ٹرین کے ذریعہ لکھنو سے ایودھیا پہنچے۔ ایودھیا میں آج ان کے چار روزہ دورہ اترپردیش کا آخری دن تھا۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.