عصمت ریزی و قتل کے ملزم کو 24 دن میں سزائے موت سنائی گئی

ملزم کو گرفتار کرکے 6 دن میں پوکسو عدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت 28 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔ گواہوں کو روزانہ طلب کیا گیا۔

جئے پور: راجستھان میں ایک 7 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے ملزم کو ارتکاب ِ جرم کے اندرون 24 دن سزائے موت سنادی گئی۔

ملزم دنیش جاٹ کو جمعہ کے دن سزا سنائی گئی۔ جرم 20 ستمبر کو ہوا تھا۔

ملزم کو گرفتار کرکے 6 دن میں پوکسو عدالت میں پیش کردیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت 28 ستمبر کو شروع ہوئی تھی۔ گواہوں کو روزانہ طلب کیا گیا۔

21 اکتوبر کو دنیش جاٹ خاطی قرارپایا اور 22 اکتوبر کو اسے سزائے موت سنائی گئی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.