عوام، نام بدلنے والی بی جے پی حکومت کو بدلنے کےلئے تیار: اکھلیس یادو

غریب کو ہوائی جہاز میں سیر کرانے کا خواب دکھانے والی بی جے پی نے ڈیزل پٹرول مہنگا کردیا جس سے عام آدمی موٹر سائیکل سے بھی نہیں چل پارہا ہے۔

غازی پور: ایک دن پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح کیے جانے کے بعد آج سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کو کہا کہ نام بدلنے میں ماہر بی جے پی حکومت کو اترپردیش کی عوام بدلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔

غازی پور سے لکھنؤ تک سماج وادی وجئے یاترا شروع کرنے سے پہلے اکھلیش نے اپنے اتحادی پارٹی سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی(ایس۔ بی ایس پی) کے اوم پرکاش راج بھر کے ساتھ ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آنے والے وقت میں تبدیلی کی لہر دیکھ رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں اترپردیش میں تبدیلی آئے گی۔

ریاست میں امن و چین کے لئے 2022 میں تبدیلی آکر رہے گی۔بی جے پی حکومت پر پروانچل ایکسپریس وے کی تعمیر کا جھوٹا سہرہ اپنے سر لینے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نام بدلنے میں ماہر اس حکومت نے آدھا ایکسپریس وے تیار کیا ہے۔ یہ ایکسپریس وے یہی نہیں رکے گا۔ اگر گنگا پر بھی پل بنانا پڑے گا تو آگے پل بنا کر کے لوگوں کو جوڑنے کا کام کریں گے۔

حقیقت میں اس ایکسپریس وے کی تعمیر کا خواب سماج وادیوں نے دیکھا تھا جس کا مقصد تھا یہاں سے دہلی۔لکھنؤ کی دوری کم ہوجائے۔ یہ صرف دوری کم نہیں کرے گا بلکہ خوشحالی کا ایکسپریس وے ہوگا۔

ایس پی کی حکومت آنے پر ایکسپریس وے کے کنارے منڈی بنے گی جس سے کسانوں کو کھیت میں پیدا پروڈکٹ کو لانے لے جانے میں آسانی ہو اور مناسب قیمت مل سکے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں جو ہورہا ہے وہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔

غریب کو ہوائی جہاز میں سیر کرانے کا خواب دکھانے والی بی جے پی نے ڈیزل پٹرول مہنگا کردیا جس سے عام آدمی موٹر سائیکل سے بھی نہیں چل پارہا ہے۔ کھاد میں چوری ہورہی ہے۔ کسانوں کو ڈی اے پی نہیں مل پارہی ہے۔

اس ریاست میں بل اور بلڈوزر چل رہا ہے۔اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی نے عوام کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔ جو وعدے کیے گئے وہ پورے نہیں کیے گئے ہیں۔ آج بھی سنگ بنیاد کررہے ہیں۔ سماج وادیوں کے نام کا افتتاح کررہے ہیں۔ ایس پی حکومت میں جو کام ہوئے تھے وہ بھی آج پورے نہیں کرپارہے ہیں۔ نام بدلنے والی حکومت کو بدلنے کا سب مل کرکام کریں گے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.