تعلیم و روزگار

ٹی ایس ایمسٹ کی آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد خصوصی مرحلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

محکمہ فنی تعلیم نے جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ‘اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسٹ) 2023 کے خصوصی مرحلہ کی کونسلنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

حیدرآباد: محکمہ فنی تعلیم نے جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی آخری مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ‘اگریکلچر اینڈ میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی ایس ایمسٹ) 2023 کے خصوصی مرحلہ کی کونسلنگ منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

محکمہ نے ریاست میں حالیہ مسلسل بارش اورموسم کی خراب صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاہے۔محکمہ نے کونسلنگ کا نظرثانی شیڈول بھی جاری کیا۔

قطعی مرحلہ کی کونسلنگ کا آغاز جمعہ سے رجسٹریشن اور اسناد کی تنقیح کیلئے سلاٹ بکنگ سے ہوگا۔

5 اگست کواسناد کی جانچ‘ 4تا6 اگست ویب آپشن کا اختیار‘9 اگست سے قبل نشستوں کا الاٹ منٹ‘9 تا11 اگست ٹیوشن فیس کی ادائیگی بذریعہ آن لائن ٹیوشن فیس کی ادائیگی اور سیلف رپورٹنگ‘11 اگست کو منسوخی کی آخری تاریخ‘ اور 9 تا11اگست کے درمیان الاٹ شدہ کالجوں میں رپورٹنگ کرناہوگی۔

خصوصی مرحلہ کی کونسلنگ کے رجسٹریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا۔اسناد کی جانچ 18 اگست کو ہوگی۔

ویب آپشن کااختیار 17 تا19 اگست رہے گا۔23 اگست سے قبل نشستوں کا الاٹ منٹ‘ٹیوشن فیس کی ادائیگی اور سیلف رپورٹنگ 23تا25 اگست اور 23 تا 25 اگست الاٹ شدہ کالجوں میں رپورٹنگ کرنا رہے گا۔

خانگی غیر امدادی انجینئرنگ کالجوں میں برسر موقع داخلوں کے رہنمایانہ خطوط 23 اگست کوhttp://tseamcet.net.inپر جاری کئے جائیں گے۔