تلنگانہ

کاماریڈی میں پودوں کی جیوٹیگنگ کاکام مکمل

جیو ٹیگنگ کا عمل ہر لگائے گئے پودے کے حساب کتاب اور شفافیت کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔ رواں سال 32 لاکھ 56 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 128.47 فیصد (41.98 لاکھ) پودوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں عہدیداروں نے سرسبزی وشادابی کے پروگرام ہریتاہارم کے تحت لگائے گئے پودوں کی جیو ٹیگنگ کے پروگرام کو مکمل کرلیا ہے۔ جیو ٹیگنگ کا عمل ہر لگائے گئے پودے کے حساب کتاب اور شفافیت کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔

رواں سال 32 لاکھ 56 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 128.47 فیصد (41.98 لاکھ) پودوں کی جیو ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ضلع کے دیہاتوں، منڈلوں اور بلدیات میں خالی جگہوں کی نشاندہی کی گئی اور ہریتاہارم پروگرام کے تحت شجرکاری کے پروگرام کو جاریہ سال اکتوبر کے آخر تک جاری رکھا گیا۔

اسکول پرنسپل کا تبادلہ، طالبات روپڑیں

حیدرآباد: پرنسپل کے تبادلہ پر طالبات، ان کو روکتے ہوئے روپڑیں۔ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں یہ واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کامے پلی گریجن گرلزاسکولس میں ناگیشورراو نامی پرنسپل ڈیپوٹیشن کام کررہے تھے تاہم ان کا تبادلہ دوسرے اسکول میں ہوگیا۔

اس کی اطلاع پر طالبات کو ملی جس کے بعد طالبات کی بڑی تعداد ان کے پاس پہنچ گئی اور انہیں چھوڑکرنہ جانے کا اصرارکرتے ہوئے روپڑیں۔پرنسپل نے طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی جو رائیگاں ثابت ہوئی۔

بعد ازاں ان کے تعلق سے طالبات کے اس پیار کو دیکھ کر ان کی بھی آنکھیں بھرآئیں اوروہ بوجھل دل سے اسکول سے روانہ ہوئے۔ اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

اسکول پرنسپل کا تبادلہ۔طالبات روپڑیں،تلنگانہ کے ضلع کھمم میں واقعہ

حیدرآباد۔6نومبر (یواین آئی) پرنسپل کے تبادلہ پر طالبات، ان کو روکتے ہوئے روپڑیں۔ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں یہ واقعہ پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے کامے پلی گریجن گرلزاسکولس میں ناگیشورراو نامی پرنسپل ڈیپوٹیشن کام کررہے تھے تاہم ان کا تبادلہ دوسرے اسکول میں ہوگیا۔اس کی اطلاع پر طالبات کو ملی جس کے بعد طالبات کی بڑی تعداد ان کے پاس پہنچ گئی اور انہیں چھوڑکرنہ جانے کا اصرارکرتے ہوئے روپڑیں۔پرنسپل نے طالبات کو سمجھانے کی کوشش کی جو رائیگاں ثابت ہوئی۔ بعد ازاں ان کے تعلق سے طالبات کے اس پیار کو دیکھ کر ان کی بھی آنکھیں بھرآئیں اوروہ بوجھل دل سے اسکول سے روانہ ہوئے۔اس واقعہ کاویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔