فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کرنے کی سفارش

اسٹیشن اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کے پیچھے یوگی حکومت کی دلیل یہ ہے کہ مغل ہمارے ہیرو نہیں ہو سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مغلوں کے نام سے منسوب شہروں ، اسٹیشنوں اور عجائب گھروں (میوزیم) کے نام تبدیل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

لکھنو: اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ہفتہ کے دن سفارش کی کہ فیض آباد جنکشن ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ایودھیا کنٹونمنٹ اسٹیشن کردیا جائے۔ لکھنو میں چیف منسٹر کے دفتر نے توثیق کی کہ چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ایودھیا کینٹ کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام بدلنے کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیجی جاچکی ہے۔

غور طلب ہے کہ کسی بھی ریلوے اسٹیشن کے نام کی سفارش ریاستی حکومت کرتی ہے۔ اب مرکزی وزارت داخلہ کا کام ہے کہ وہ ریاستی حکومت کی سفارش پر فیصلہ کرے اور اسے ریلوے کو مطلع کرے ، جس کے بعد ریلوے اسٹیشن کا نام تبدیل کیا جائے گا۔ اس سے قبل 2018 میں یوگی حکومت نے فیض آباد ضلع کا نام بدل کر اجودھیا کیا تھا ۔

بی جے پی حکومت نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور مغل سرائے کو پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ریلوے اسٹیشن کردیا۔ حال ہی میں ، جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ’ویرانگانا لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن‘ رکھنے کی مانگ نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔

اسٹیشن اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کے پیچھے یوگی حکومت کی دلیل یہ ہے کہ مغل ہمارے ہیرو نہیں ہو سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مغلوں کے نام سے منسوب شہروں ، اسٹیشنوں اور عجائب گھروں (میوزیم) کے نام تبدیل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

فیض آباد ریلوے اسٹیشن کا نام ایودھیا کینٹ میں تبدیل کرنے کی درخواست ایودھیا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ للو سنگھ اور بی جے پی لیڈر شوبھناتھ دوبے نے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر ریلوے اور چیف منسٹر سے کی تھی۔ للو سنگھ اور بی جے پی لیڈر شوبھ ناتھ دوبے نے مرکزی اور ریاستی قیادت کے علاوہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

بی جے پی لیڈر شوبھناتھ دوبے کہتے ہیں کہ یہ رام نگری ہے ، یہاں صرف رام رام جے سیتا رام کا ورد کیا جانا چاہیے ، شہر کا نام ان کے نام پر رکھا جانا چاہیے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس ریاست کا نام ایودھیا ہونا چاہیے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.